آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کے سوال پر محسن نقوی نے کیا کہا؟

Read Time:48 Second

سکھر: وزیر داخلہ محسن نقوی نے آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ کیا آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ میری درخواست ہے سوشل میڈیا خبروں پر دھیان نہ دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج پورے ملک میں 27 ہزار جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جا رہا ہے، سکھر کے نو محرم کے جلوس میں 10 لاکھ افراد شریک ہیں۔

بولے کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،ان کو یہ تکلیف ہے کہ یہ اکٹھے کیوں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشتگردوں کو ماربھگایا،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں کی جارہی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ، آمریت کے اندھیروں کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا ، بلاول بھٹو
Next post امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک