
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک
ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے24 افراد ہلاک اورکئی لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ شدید طوفان سے ریاست بھر میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ مختلف حادثات میں اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 بچوں سمیت متعدد افراد لاپتا ہیں۔ سان اینجلو شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں دریا بپھر گئے اور سیلاب نے آبادیاں ڈبو دی ہیں۔
ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکساس کا شہر سان اینجلو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مقامات پر 6 سے 8 انچ تک جبکہ بعض علاقوں میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ گورنر نے ریاست بھر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارشوں سے ہونیوالی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مختلف حادثات میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے ہمدردی ظاہر کی ہے ۔۔انہوں نے لاپتہ افراد کی فوری اور جلد تلاش کے بھی احکامات جاری کیے۔
Average Rating