ایلون مسک کا ٹرمپ کیخلاف بغاوت: امریکا پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

Read Time:50 Second

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا ، ایکس کے مالک ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایلون مسک نے نئی جماعت کا اعلان کرکے اسے امریکا میں رائج دو بڑی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کے روایتی نظام کا متبادل قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا ہ موجودہ نظام نے ملک کو کرپشن اور بدانتظامی کے ذریعے تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے ، وقت آ گیا ہے کہ ہم ایسی قیادت سامنے لائیں جو صرف طاقتور طبقے کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرے۔ امریکا پارٹی کو عوام کو حقیقی آزادی اور بااختیار بنانے کیلیے تشکیل دیا گیا ہے۔

تاہم ابھی تک امریکہ پارٹی کی باقاعدہ رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں ، واضح رہے مسک نے مستعفی ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور ٹیکس منصوبوں پر تنقید کی تھی، جس سے دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے
Next post ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات