
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات
Read Time:45 Second
اسلام آباد: حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلیے یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔
راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ شبیہ ذوالجناح، تعزیے اور علم مبارک کے جلوس روایتی راستوں سے گزر کر اپنے مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حساس شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بعض شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
Average Rating