
کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد
کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق آج سہ پہر سوا 3 بجے پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی تھی، فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی، فلیٹ سے شواہد اکٹھا کیے گئے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ فلیٹ میں 7 سال سے رہائش پذیر تھیں اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے مالک نے کرائے کے لیے کیس کر رکھا تھا، آج عدالتی بیلف آیا تو لاش دیکھی۔
پولیس کے مطابق لاش 15 سے 20 دن پرانی ہے، اداکارہ کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق خاتون کی اسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ ہے، لاش سے نمونے اکٹھے کرلیے گئے ہیں، خاتون کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے بعد سامنے آئے گی۔
Average Rating