پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے ، امریکا

Read Time:38 Second

 واشنگٹن: امریکا نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی امریکا نے کروائی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکا کی توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے، امریکی صدر غزہ کے حوالے سے نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد
Next post ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ، شہری پریشان