بھارتی ریاست گجرات میں پل ٹوٹنے سے گاڑیاں دریا میں جا گریں ، 10 افراد ہلاک

Read Time:43 Second

گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں پل کا ایک حصہ گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات گھمبیرا پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو بچایا ، کچھ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کوحادثے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پل کی خستہ حالی گزشتہ کئی عرصے سے واضح تھی اس حوالے سے حکام کو مرمت کیلئے درخواستیں بھی دی گئی تھیں لیکن حکام نے اس پر توجہ نہیں دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اے این پی کو ایک بڑا دھچکہ: ثمر ہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
Next post ہمارا ایٹمی پروگرام محفوظ ، کوئی بھی نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا ، ترجمان پاک فوج