اے این پی کو ایک بڑا دھچکہ: ثمر ہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

Read Time:1 Minute, 6 Second

پشاور: خیبرپختونخوا کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔ جماعت کی سینئر رہنما اور شہید رہنما ہارون بشیر بلور کی بیوہ، ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ بننے جا رہی ہیں اور اس حوالے سے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گی۔ ملاقات کے بعد وہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جب کہ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ ان کا شمار اے این پی کی فعال اور متحرک خواتین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

ان کی شمولیت کو مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک اہم سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر خیبرپختونخوا میں جہاں جماعت اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوششوں میں ہے۔

یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور کے شوہر، ہارون بشیر بلور، جولائی 2018 میں ایک خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ثمر بلور نے نہ صرف ان کا سیاسی مشن جاری رکھا بلکہ عوامی حمایت بھی حاصل کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post عمران اشرف دوسری شادی کے لیے آمادہ ہوگئے؟
Next post بھارتی ریاست گجرات میں پل ٹوٹنے سے گاڑیاں دریا میں جا گریں ، 10 افراد ہلاک