ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Read Time:55 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے۔

چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور بنوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹ گرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان میں بارکھان، کوہلو، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سابق وزیر محمد اظفر احسن کا سعودی سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار
Next post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1027 پوائنٹس کا اضافہ