پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی

Read Time:1 Minute, 24 Second

نیودہلی: مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے ذریعے ”آپریشن سندور“ کے عنوان سے کتاب شائع کی ہے۔

کتاب کو 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے جن کو ’’را‘‘ سے منسلک کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کتاب117 صفحات پر مشتمل ہے جس کی ترتیب تک درست نہیں۔ اس مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے

یہ کتاب بھارتی اسٹریٹجک سوچ کی کمزوری کو بے نقاب کرتی ہے، کتاب میں کسی تحقیق یا حوالہ کا ذکر بھی موجود نہیں، جو کسی سنجیدہ کتاب کی بنیادی شرط ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کتاب محض فرضی الفاظ کو اکٹھا کر کے جھوٹ پر مبنی داستان پیش کرتی ہے، کتاب میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی تضاد ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں آپریشن سندور کے دورانیے کے حوالے سے بھی تضاد ہے۔

علاوہ ازیں اے آئی سے بنی کتاب میں بھارت کی سیاسی، عسکری اور سفارتی غلطیوں کا کتاب میں سرسری ذکر کیا گیا، کتاب میں آپریشن سندور کے دوران ہونے والے نقصانات پر کوئی سچا یا تفصیلی تجزیہ موجود نہیں ہے۔

کتاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی انتہائی نامناسب زبان استعمال کی گئی ہے، اور کتاب میں اسرائیل کی کھل کر حمایت نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ مذکورہ کتاب بھارتی فوج، حکومت اور انٹیلیجنس اداروں کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش، یہ کتاب تلخ حقیقت، بھارت میں آزادی اظہار اب محض ایک خواب بن چکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post موسمیاتی بحران سے پگھلتے گلیشیئرزآتش فشاں کومزید تباہ کن بنا سکتے ہیں، نئی سائنسی تحقیق
Next post ادارۂ زبان و ادبیات اردو میں ایم فل اردو (سیشن 2023-25) کے طلبا و طالبات کے مقالات کے زبانی امتحانات کامیابی سے مکمل