
ادارۂ زبان و ادبیات اردو میں ایم فل اردو (سیشن 2023-25) کے طلبا و طالبات کے مقالات کے زبانی امتحانات کامیابی سے مکمل
لاہور: ادارۂ زبان و ادبیات اردو میں ایم فل اردو (سیشن 2023-25) کے طلبا و طالبات کے مقالات کے زبانی امتحانات کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ اس اہم تعلیمی مرحلے کی تکمیل ادارہ کے اساتذہ کی شبانہ روز محنت اور رہنمائی سے ممکن ہوئی، جن کی کاوشوں سے طلبا و طالبات نے بروقت مقالات جمع کروائے۔
ادارے کی ڈائریکٹر، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اس کامیابی پر کوآرڈی نیٹر پروگرام ایم فل ڈاکٹر محمد نعیم اور نگران اساتذہ ڈاکٹر محمد کامران (ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ)، ڈاکٹر عارفہ اقبال، ڈاکٹر ظہیر عباس اور ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی کو مبارکباد دی اور ان کی رہنمائی، دلچسپی اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے طلبا و طالبات کی علمی کاوشوں اور وقت پر مقالہ مکمل کرنے پر بھی بھرپور تحسین کی۔
زبان و ادب کے اس علمی سفر میں بیرونی ممتحنین کا تعاون بھی شامل حال رہا، جنہوں نے ادارے کی دعوت پر شرکت کی اور زبانی امتحانات کی ذمہ داری بخوبی انجام دی۔ ان معزز ممتحنین میں ڈاکٹر غفور شاہ قاسم، ڈاکٹر صائمہ ارم، ڈاکٹر اشفاق ورک، ڈاکٹر محمد عطا اللہ، ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈاکٹر عمارہ طارق، ڈاکٹر سفیر حیدر، ڈاکٹر سلمان بھٹی، ڈاکٹر انیل سموئیل، ڈاکٹر عمارہ رشید، ڈاکٹر عائشہ مقصود، ڈاکٹر فرزانہ ریاض، ڈاکٹر غلام اصغر خان، ڈاکٹر محمد ارسلان، ڈاکٹر سامیہ احسن، ڈاکٹر رضیہ مجید، ڈاکٹر تنویر غلام حسین، ڈاکٹر بینش مشتاق اور ڈاکٹر خضریٰ تبسم شامل تھے۔
زیرِ امتحان طلبا و طالبات میں محمد عاقب، ارشاد، عائشہ شفیق، سارہ اسلم، رمیحہ عارف، امجد علی، شاہدہ آمین، محمد مشتاق، سرفراز حسن، منیب احمد، علی رحمٰن، فضیلت اکرم، محمد حذیفہ اسلم، حنا ریاض، نجم السحر صدیقی، عابد علی، عبد الرحمن صدیقی، عبدالمنان، رابعہ یسین، ظل ہما ارشد، قرۃ العین جاوید، آسیہ جبیں اور بختاور ایوب شامل تھے۔
امتحانات میں ادارۂ زبان و ادبیات اردو کی جانب سے تفویض کردہ موضوعات میں شعر و ادب، تحقیق و تنقید، سوانح و شخصیت، اصناف ادب، فن اور اسلوب کے ساتھ ساتھ عالمی زبانوں سے تراجم پر مبنی تحقیقی و تنقیدی کتب بھی شامل تھیں۔ یہ علمی سرگرمی نہ صرف طلبا و طالبات کے تحقیقی معیار کی مظہر تھی بلکہ ادارہ کی تعلیمی و تحقیقی روایت کی عکاسی بھی کرتی ہے۔
Average Rating