ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست

Read Time:55 Second

مظفرآباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر سوال و جواب کی ایک جامع نشست کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنے جذبات کا بے ساختہ اظہار کیا۔

نشست کے شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، شرکاء نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے کہاکہ کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس بھی پیش کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، علی امین گنڈاپور
Next post ساتھی کو دھوکے سے ’سچ بولنے والا‘ انجیکشن لگانے پر چینی شخص بڑی مصیبت میں پڑ گیا