ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، پیشگوئی سامنے آ گئی

Read Time:2 Minute, 1 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، شمال مشر قی و جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی و بالائی سندھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں پر شدید اور موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سیالکوٹ، لاہور، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، شیخوپورہ، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو، بہاولنگر، تو نسہ اور لیہ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان،صوابی، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ہنگو، ٹانک، لکی مروت، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، کرک اور بنوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، قلات، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔

عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ، گھوٹکی، خیرپور، پڈعیدن، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور ساحلی علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ جبکہ آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نذیر نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز میں بارشوں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی حصے میں منتقل ہوگا، 18 سے 20 جولائی تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

انجم نذیر نے کہا کہ سوات اور مالاکنڈ میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کا سلسلہ اب پاکستان کے مغربی علاقوں کی طرف بڑھے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، 1967 کے بعد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ
Next post بلوچستان میں بارشوں سے 16 افراد جاں بحق