
ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پاک فوج کانوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان
Read Time:35 Second
اسلام آباد: ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاک فوج نے نوجوانوں کھلاڑیوں کو تمام سہولیات دینے کا اعلان کردیا۔
32ویں ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں سہیل عدنان نے تاریخی فتح حاصل کی، انہوں نے بھارتی کھلاڑی ایان دنوکا کو شکست دی۔
32ویں ایشیائی جونیئر چیمپئن شپ یکم سے 5 جولائی تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوئی، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل سے سہیل عدنان کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر کور کمانڈر بہاولپور نے کہا کہ سہیل عدنان جیسے باصلاحیت اور محنتی نوجوان قوم کا فخر ہیں،پاک فوج نے نوجوان کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Average Rating