برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی

Read Time:1 Minute, 5 Second

لندن: برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد فضائی پابندی ہٹانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے بعد کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی ایئرلائنز برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کی باقاعدہ درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔

اس فیصلے کے بعد قومی ایئر لائن سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کو ایک بار پھر برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے فضائی سروس کی بحالی کا موقع حاصل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ سمیت یورپی ممالک نے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس فیصلے سے نہ صرف قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی تھیں بلکہ پاکستان کی فضائی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

حکام کے مطابق حالیہ فیصلہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اصلاحات، تربیت اور نگرانی کے نظام میں بہتری کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اور ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو براہِ راست فضائی سہولیات میسر آئیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post حمیرا اصغر کی کپڑے دھوتے دھوتے موت؟ نئے شواہد نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
Next post ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پاک فوج کانوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان