مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، راولپنڈی میں نالہ لئی 15.7 فٹ بلند، خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے

Read Time:1 Minute, 2 Second

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

راولپنڈی میں نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح 15.7 فٹ تک جا پہنچی، نشیبی علاقے زیرآب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا، اڈیالہ روڈ سمیت متعدد سڑکیں بیٹھ گئیں، نالہ لئی کی سطح بلند ہونے کے بعد سائرن بجا دیئے گئے۔

موسلادھار بارش کے باعث لالہ زار کا علاقہ بھی زیرآب آنے سے پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا ، بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں ریلہ داخل ہونے سے مرکزی شاہراہ متاثر ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بوکرا میں 125 ملی میٹر، سیکٹر I-12 میں 106 ملی میٹر، گولڑہ میں 97 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 61، سید پورمیں 69 اور زیرو پوائنٹ پر22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش چکلالہ کے علاقے میں 185 ملی میٹرہوئی، کچہری میں 102، گوالمنڈی میں 175، پیرودھائی میں 80 اورشمس آباد میں 128 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ادھر جہلم میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، ڈھوک بدر کے برستاتی نالے میں طغیانی آنے سے متعدد افراد پھنس گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنفیوشس کی تعلیمات Previous post کنفیوشس کی تعلیمات عالمی ہم آہنگی کا پیغام ہیں، نیشان فورم میں محمد اصغر کے تاثرات
Next post اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو