امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے

Read Time:48 Second

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سفارتی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ پاکستان کے دوران صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے مارچ 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل صدر کلنٹن، صدر نکسن اور صدر جانسن بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے جنگ روکنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا تھا  اور ان کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کی شخصیت متاثر کن ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ڈیرہ اسماعیل خان اور نوابشاہ میں فائرنگ کے واقعات ، 11 افراد جاں بحق
Next post اسلام آباد ایف 8 میں 45 دن میں بننے والا روڈ موسلادھار بارش کے باعث ٹوٹ گیا