اسلام آباد ایف 8 میں 45 دن میں بننے والا روڈ موسلادھار بارش کے باعث ٹوٹ گیا

Read Time:38 Second

اسلام آباد: اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں 45 دن میں بننے والے روڈ میں موسلادھار بارش کے باعث دراڑیں پڑ گئیں۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے کئی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، اسلام آباد ایف 8 میں انٹرچینج کی سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے، روڈ ٹریفک کے لیے بند کرکے اس کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیکٹر ایف 7 بھٹائی روڈ پر کئی درخت گر گئے، جبکہ نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادئے گئے۔

صورتحال کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
Next post بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی، پولیس نے گرفتار کرلیا