جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 طیاروں کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں شرکت

Read Time:55 Second

لندن: پاک فضائیہ کے لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025ء میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک III نے برطانیہ میں ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا مظاہرہ کیا، پی اے ایف کا آئی ایل 78 ٹینکر بین الاقوامی آپریشنز کی علامت بنا، جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری جدید ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر میزائلز سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر شو میں پی اے ایف سی 130 نے Eyes in the Skies تھیم پر مبنی آرٹ ورک کا مظاہرہ کیا، ایئرشو میں شرکت عالمی امن اور سکیورٹی میں پاک فضائیہ کے مثبت کردار کی عکاس ہے ، پاک بھارت کشیدگی کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کی آمد کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی، پولیس نے گرفتار کرلیا
حمیرا اصغر کی موت Next post حمیرا اصغر کی موت: زہر دینے کا امکان مسترد؟ نئی رپورٹ سامنے آ گئی