بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی، پولیس نے گرفتار کرلیا

Read Time:38 Second

پاکپتن: پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی میں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی جانب سے مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موسیٰ مانیکا نے تکرار کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کی، جس سے 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا۔

زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ خاور مانیکا کے ڈیرے پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو ڈیرے سے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور موسیٰ مانیکا سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسلام آباد ایف 8 میں 45 دن میں بننے والا روڈ موسلادھار بارش کے باعث ٹوٹ گیا
Next post جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 طیاروں کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں شرکت