بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑی کارروائی، چار دہشتگرد ہلاک

Read Time:1 Minute, 9 Second

اسلام آباد: وطن کے دشمنوں کے خلاف پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ بلوچستان کے حساس علاقے پہرود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب کی گئی، جب دہشتگردوں کی مشکوک نقل و حرکت کو بروقت نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں نہ صرف چار دہشتگرد مارے گئے بلکہ ان کے قبضے سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا، جدید ہتھیار اور خفیہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد یا ان کے سہولت کار کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا نیٹ ورک حالیہ دنوں میں نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، اور ان کی بزدلانہ کارروائیاں قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی تھیں۔

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ان ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اب نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ کوئی اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان اسپورٹس بورڈ کا انڈر 6 والی بال چیمپئن ٹیم کیلئے 82 لاکھ روپے انعام کا اعلان
Next post بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک