
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پہرود اور قلات میں آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ قلات میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔
دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد جبکہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے پہرود میں بھی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا ، دہشتگردوں سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فتنہ الہندوستان نے حالیہ عرصے میں معصوم پاکستانیوں پر دہشت گردانہ حملے کیے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
Average Rating