سینیٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش

Read Time:44 Second

اسلام آباد: سینیٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔

بل کے مطابق 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، یہ بل سینیٹر سرمد علی اور مسرور احمد نے پیش کیا، جو بچوں کو آن لائن استحصال، سائبر بُلنگ اور مضر مواد سے بچانے کی ایک بڑی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

بل کے تحت اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نابالغ افراد کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے اور نابالغ کو اکاؤنٹ بنانے میں مدد کرنے پر چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

بل کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اس ضمن میں قواعد و ضوابط بنانے اور نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
Next post کوئٹہ میں قتل کیے گئے خاتون اور مرد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی