واٹس ایپ کا نیا فیچر، میٹا اے آئی سے پوچھیں، فوری جواب اور خلاصہ ممکن

Read Time:1 Minute, 24 Second

اسلام آباد: واٹس ایپ نے پاکستان میں اپنا نیا فیچر میٹا اے آئی سے پوچھیں متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین براہِ راست چیٹ کے دوران میٹا کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے مواد کے خلاصے، معلومات اور فوری جوابات حاصل کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو علیحدہ ایپ یا نیا صفحہ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ صارفین کسی بھی چیٹ کے اندر سوال لکھ سکتے ہیں اور میٹا اے آئی فوری جواب فراہم کرے گا، یہ فیچر بھیجے گئے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ بھی کام کرتا ہے اور فوری وضاحت فراہم کرتا ہے۔

میٹا اے آئی سے پوچھیں فیچر کی ایک اہم خصوصیت پیغام کا خلاصہ کرنا ہے، جو ان صارفین کے لیے نجی طور پر طویل گفتگوؤں کا خلاصہ تیار کرتا ہے جو دورانِ مصروفیت پیغامات نہیں پڑھ پاتے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر صرف اس مواد کو پراسیس کرتا ہے جو میٹا اے آئی سے پوچھیں میں شامل کیا جاتا ہے، جب کہ باقی تمام چیٹس مکمل طور پر محفوظ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہتی ہیں۔

یہ فیچر مرحلہ وار پاکستان میں جاری کیا جا رہا ہے، اس کی دستیابی مختلف فونز پر الگ الگ ہو سکتی ہے، کچھ صارفین کو واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے فوراً بعد یہ فیچر نظر آئے گا، جب کہ بعض کو سرور کی جانب سے ایکٹیویشن کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ قدم میٹا کی مصنوعی ذہانت کو مختلف پلیٹ فارمز میں شامل کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، اس سے پہلے ایسے فیچرز فیس بک اور انسٹاگرام پر متعارف کرائے گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Next post صوبائی دارالحکومت میں آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا