بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

Read Time:45 Second

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ مارے جانے والے دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان میں عورتیں زیادہ موبائل استعمال کرتی ہیں یا مرد؟
Next post نو مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس:عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا