چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب

Read Time:38 Second

بیجنگ: چین کے دارلحکومت بیجنگ میں واقع شہر باوڈنگ میں 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر جتنی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق باوڈنگ کے ضلع یی کاؤنٹی میں 447.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جو سالانہ اوسط بارش 500 ملی میٹر کے برابر ہے، ژوژو شہر سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر زیر آب آ گئے، جبکہ ہزاروں افراد کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق اب تک متاثرہ شہر کے 6171 گھروں سے 19,453 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق 2020 کے بعد سے بارشوں کی مقدار مسلسل بلند ہو رہی ہے، جو شمالی چین کے موسمیاتی پیٹرن میں واضح تبدیلی کی علامت ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post  محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
Next post ٹم ڈیوڈ کی شاندار بیٹنگ، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف واضح برتری