محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

Read Time:37 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق جولائی سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 29 سے 31 جولائی کے دوران بلوچستان اور 30 سے31 جولائی کے دوران سندھ کے بعض شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

28 تا 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بلوچستان واقعے کے بعد راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی جرگے کے فیصلے پر قتل
Next post چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب