
پاکستان کا بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تمام قومی فیڈریشن کو بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں پر حامی بھرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باقاعدہ طورپر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو بھارت جانے سے روک دیا۔
پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشنز بھارت میں کھیلوں میں شرکت سے قبل پی ایس بی سےمشاورت کریں، ترجمان پی ایس بی نے کہا ہے کہ 23 جولائی کو منعقدہ پی ایس بی بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔
نوٹیفکیشن میں مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے، اب قومی ہاکی ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں شریک نہیں ہوسکے گی۔

Average Rating