غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی کانگریس کا ٹرمپ سے فوری اقدام کا مطالبہ

Read Time:45 Second

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے متعدد ارکان نے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے لیے فوری سفارتی اقدام کریں اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں تاکہ انسانی بحران کو روکا جا سکے۔

کانگریس کے ارکان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ کا کوئی واضح اختتام نظر نہیں آ رہا اور یہ صورتحال نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ خود اسرائیل کے قومی سلامتی مفادات کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی زمینی کارروائیوں نے امدادی سرگرمیوں کوشدید خطرے میں ڈال دیا ہے اورغزہ کی 75 فیصد آبادی قحط، ادویات اوربنیادی سہولیات کی شدید قلت سے دوچار ہے۔

ارکان کانگریس نےامریکی صدر پر زور دیا کہ وہ مؤثر ثالثی کرتے ہوئے فوری جنگ بندی معاہدہ کروائیں، موجودہ صورتحال انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے اورعالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان کا بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Next post وزیراعلیٰ پنجاب کا گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی اورچلڈرن پارک بنانے کا منصوبہ