الیکشن کمیشن نے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا

Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی سیٹ خالی قرار دے دی۔

الیکشن کمیشن نے آج دلائل مکمل ہونے پر نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدی، ایک ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بھچر اور ممبر قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو بھی نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماوں کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے اعجاز چودھری کو10 سال کی سزا سنائی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ سے اعجاز چوہدری کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ احمد چٹھہ کی نشست این اے 66 وزیر آباد کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کی نشست کو بھی خالی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل 9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے 10،10 سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی ناکامی، امریکی صدر کا گرپتونت سنگھ کو خط
Next post سولر پینلز تیز دھوپ میں کم بجلی پیدا کرتے ہیں لیکن کیوں؟ شمسی ماہرین کا نیا انکشاف