فیض آباد احتجاج کیس میں اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار ، علی امین کو گرفتار کرنے کا حکم

Read Time:38 Second

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے، اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وکلا کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت 6 اگست مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post مسافر طیارہ 37 سال بعد دوبارہ نمودار : اصل حقیقت جان کر لوگ حیران رہ گئے
Next post نو مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور حامد رضا کو دس دس سال کی سزا