سعودی شہر طائف کے پارک میں جھولا دو ٹکڑے ہو گیا ، 23 افراد زخمی

Read Time:35 Second

طائف: سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی ہو گئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طائف کے گرین ماؤنٹین پارک میں ایک جھولے پر کچھ افراد سوار تھے کہ جھولا دو ٹکڑے ہوگیا ، زخمی افراد کو طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے پر متعدد خواتین اور مرد سوار ہیں ، جھولے کا پائپ ٹوٹنے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نو مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور حامد رضا کو دس دس سال کی سزا
Next post کچھ لوگ سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں ، سزائوں کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، بیرسٹر گوہر