اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Read Time:49 Second

واشنگٹن: اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی کے گروپ نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں کہ غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے، آپ نے لبنان میں ایسا کیا، اب وقت ہے کہ آپ غزہ میں بھی یہی کریں۔

اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں نے لکھا کہ اسرائیلی فوج حماس کی عسکری ساخت اور اس کی حکمرانی کا خاتمہ کر چکی ہے، اب یرغمالیوں کی واپسی باقی ہے، جو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

خط میں امریکی صدر ٹرمپ سے کہا گیا کہ حماس اب اسرائیل کے لیے کوئی اسٹریٹجک خطرہ نہیں رہی ہے، اس لئے ایک علاقائی و عالمی اتحاد تشکیل دیا جائے جو اصلاح شدہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت میں غزہ کو حماس کے بجائے ایک نئی راہ دے سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5اگست کو اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ
Next post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی، ڈالر سستا ہو گیا