پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی، ڈالر سستا ہو گیا

Read Time:44 Second

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی دیکھنے میں آئی۔

100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے ریکارڈ ساز رہا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1827 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1.30 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 41 ہزار 34 کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 180 ارب روپے مالیت کے 2.81 ارب حصص کا کاروبار ہوا۔ دوسری جانب نئے کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

ایکسچینج کمپینز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 62 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
Next post پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز جیت لی