ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر

Read Time:45 Second

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔

نیب کے مطابق ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی نیب راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں ہو گی۔ نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر ڈی سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پلاٹ نمبر ای سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس کی بھی نیلامی کی جائے گی ، روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر المنزلہ رہائشی و کمرشل جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹک ٹاک معاہدہ ورنہ ایپ بند، کنٹرول بھی ہمارا ہو گا، امریکہ کی چین کو دھمکی
Next post آج زمین معمول سے زیادہ تیز گھومے گی! سائنسی دُنیا میں تشویش کی لہر