ٹک ٹاک معاہدہ ورنہ ایپ بند، کنٹرول بھی ہمارا ہو گا، امریکہ کی چین کو دھمکی

Read Time:43 Second

واشنگٹن: امریکی حکومت نے چین کو خبردار کردیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک کی فروخت کے معاہدے کی منظوری نہ دی تو ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ اگر چین ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دیتا ہے تو یہ معاہدہ ہو جائے گا، لیکن اگر وہ رکاوٹ ڈالتے ہیں، تو ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا اور یہ فیصلے بہت جلد ہونے والے ہیں۔

امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ معاہدے کے تحت چین ٹک ٹاک کا ایک چھوٹا سا حصہ رکھ سکتا ہے مگر ٹیکنالوجی امریکیوں کی ہوگی، امریکا کو ٹک ٹاک کے اُس الگورتھم پر کنٹرول حاصل ہونا چاہیے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو چلاتا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post یوم استحصال کشمیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں ، مظاہرے
Next post ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر