
انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی مخالفت کر دی
لندن: پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت کر دی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے کہا ہے کہ ابھی دو درجاتی سسٹم سمیت بہت سارے آپشنز ہیں ، جن پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن انگلینڈ کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ ڈویژن ٹو میں چلا جائے اور پھر بھارت یا آسٹریلیا جیسے بڑے حریفوں سے کھیلنے کا موقع ہی نہ ملے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی ٹیموں کیساتھ نہ کھیلنا ناقابل قبول ہو گا ، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہتری لانے سے شاید ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہ پڑے، اصل ضرورت شیڈول کی ہے جس میں وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کی دوطرفہ سیریز کی مقدار کا خیال رکھا جائے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے مخصوص فارمیٹ کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی حقیقی چیلنج یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہم کیا رول ادا کر رہے ہیں۔
Average Rating