امریکا: جارجیا میں فوجی اڈے پر فائرنگ، 5 اہلکار زخمی

Read Time:1 Minute, 1 Second

جارجیا: امریکی ریاست جارجیا کے فورٹ اسٹیورٹ میں ملٹری بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 فوجی زخمی ہو گئے جب کہ شوٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آرمی بیس کو شدید حفاظتی اقدامات کے تحت لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

بیس ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 فوجی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں لاک ڈاؤن نافذ کر کے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متاثرہ مقام کے اطراف اسکولز کو بند کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

فورٹ اسٹیورٹ اٹلانٹا سے تقریباً 225 میل (362 کلومیٹر) جنوب مشرق میں اور ساوانا سے تقریباً 40 میل (64 کلومیٹر) جنوب مغرب میں واقع ہے۔

آرمی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ سیکنڈ آرمرڈ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے علاقے میں پیش آیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جارجیا میں فورٹ سٹیورٹ فوجی اڈے پر ہونے والی فائرنگ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ”وائٹ ہاؤس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،“

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی مخالفت کر دی
Next post پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی