بلیو وہیل کی پراسرار خاموشی پر سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Read Time:1 Minute, 54 Second

اسلام آباد: بلیو وہیلز کی پراسرار خاموشی پر سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

دنیا بھر کے محققین نے اس سمندری مخلوق کی آوازوں میں کمی محسوس کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے زیرِ سمندر ہیڈروفونز کا استعمال کرتے ہوئے آبی مخلوق کی آوازوں کو ریکارڈ کیا تاکہ انسان کی سرگرمیوں کا وہیلز پر اثرات کا مطالعہ کیا جا سکے۔

پی ایل او ایس ون جرنل میں شائع تحقیق میں انکشاف ہوا کہ گرمی کی لہریں کئی سالوں سے پریشان کن تبدیلیاں پیدا کر رہی ہیں۔ Toxic Algae (ایک قسم کا زہریلا پودا) وہیلز کے لیے خوراک کے ذرائع کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

مونٹری بے ایکویریم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (Monterey Bay Aquarium Research Institute) کے بائیولوجیکل اوشین گرافیر جان رائین نے نیشنل جیوگرافک کو بتایا کہ یہ سمندری مخلوق میں سب سے زیادہ پھیلنے والے زہر کا شکار ہونے کا واقعہ تھا جس کا ریکارڈ موجود ہے۔ یہ وہیلز کے لیے بہت مشکل وقت تھا۔

اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ بیلو وہیلز کی آوازوں میں تقریباً 40 فیصد کمی آ چکی ہے کیونکہ ان کی پسندیدہ خوراک کرل (Krill) اور اینکووی (Anchovy) ہیٹ ویو کے باعث کافی حد تک کم ہوچکی ہیں۔ کرل اور اینکووی سمندری مخلوقات میں شامل ہوتی ہیں۔

جان رائین نے بتایا کہ جب آپ اس کو تفصیل سے دیکھیں، تو یہ ایسا ہے جیسے آپ بھوک سے بلبلاتے ہوئے گانا گانے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مچھلیاں سارا وقت خوراک تلاش کرنے میں صرف تھیں۔

چھ سالوں تک، رائین نے مرکزی کیلیفورنیا کرنٹ ایکو سسٹم میں وہیل کے گانے کے موسم اور سالانہ نمونوں کو ٹریک کیا۔ جولائی 2015 میں ریکارڈنگز کا آغاز کیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ہَمپ بیک وہیلز کی آواز میں تو استحکام رہا، لیکن بلیو اور فن وہیلز کی آواز سنائی نہیں دی۔

تحقیق کے مطابق اس کی بنیادی وجہ ان کے اہم شکار، کرل، کا کم ہونا ہے۔ ہَمپ بیک وہیلز شکار کی دستیابی میں تبدیلیوں کے ساتھ اپنے آپ کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، لیکن بلیو اور فن وہیلز تقریباً مکمل طور پر کرل پر انحصار کرتی ہیں۔ جب کرل کی آبادی ختم ہوئی، تو وہیلز کی آوازیں بھی ختم ہو گئیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا
Next post انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی مخالفت کر دی