پاک افغان سرحد پردراندازی کی کوشش ناکام ،بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 33دہشتگرد ہلاک

Read Time:54 Second

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 33دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد پاک افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے،قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم  نے ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے 33 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشتگردوں کی در اندازی ناکام بنائی،سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post امریکا کے ساتھ معاہدے کی بھارتی امیدیں زمین بوس
Next post کینیڈا میں 40 ہزار سے زائد نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ