روسی صدر پیوٹن سے جمعہ کو الاسکا میں ملاقات ہوگی، ٹرمپ

Read Time:42 Second

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی روسی صدرولادیمیرپیوٹن سے اہم ملاقات جمعہ 15 اگست 2025 کو ریاست الاسکا میں ہوگی۔

امریکی صدرٹرمپ کے مطابق یہ ملاقات یوکرین تنازع کے دیرپا اور پائیدارحل کے حوالے سے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد اب دنیا روس اور یوکرین کے مابین بھی جنگ کے خاتمے کی امید رکھتی ہےاورہم اس کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔

کریملن کے ایک سینئرمعاون نے بھی دونوں صدورکے درمیان طے شدہ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اس اجلاس کو یوکرین بحران کے خاتمے کی طرف امید کی کرن سمجھتے ہیں۔

بین الاقوامی برادری کی نظریں اب الاسکا پرمرکوز ہیں جہاں ممکنہ طورپرتاریخ کے ایک اوراہم امن عمل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا
Next post سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک