نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا

Read Time:44 Second

اسلام آباد: نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی کا آغاز ہو گیا ہے۔

یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے، اس سے قبل یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔

ہر بینکنگ کمپنی کو نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کا اختیار ہو گا۔ غیرمنقولہ جائیداد کی خرید وفروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کم کیا گیا ہے جبکہ پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کیلئے ہرسلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Next post روسی صدر پیوٹن سے جمعہ کو الاسکا میں ملاقات ہوگی، ٹرمپ