عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس

Read Time:48 Second

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 اپیلوں پر سماعت کی ، متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کے فیصلے میں فائنڈنگ ٹھیک ہے یا نہیں، اس کو فی الحال ٹچ نہیں کرنا ، فی الحال ابھی ہم قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی قانونی فائنڈنگ کو ٹچ کیا تو کسی ایک کے لیے کیس متاثر ہو سکتا ہے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں سائیڈ کے وکلا قانونی سوالات پر معاونت کریں۔

بعد ازاں عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بچّے خطرے میں! عادات تبدیل کریں ورنہ پچھتائیں گے
Next post کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند