
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند
Read Time:32 Second
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ساتویں روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔
سکیورٹی خدشات کے باعث بند کئے گئے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی وجہ سے صوبے میں کاروبار زندگی شدید متاثر ہے۔
انٹرنیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے تاجر، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر حتیٰ کہ میڈیا پرسنز بھی متاثر ہیں، آن لائن کاروبار کرنے والے لوگ کاروبار بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں۔
سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ کی درخواست پر موبائل انٹر نیٹ سروس بند کی گئی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل کی گئی ہے۔
Average Rating