آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 8 افراد جاں بحق، مواصلاتی نظام متاثر

Read Time:48 Second

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں اورسیلاب کے باعث 8افرادجاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں،بارشوں کے باعث 6پل اور کئی رابطہ سڑکیں متاثرہوئی ہیں۔

آزادکشمیر میں مختلف مقامات پر 30 سے زائد مکانات اوردکانیں تباہ ہو گئی ہیں،بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث بالائی علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر ہے۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 2دن کی چھٹی کااعلان کردیا گیا ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اسکولوں میں عارضی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں،وزیر اعظم آزادکشمیر نے سیلاب متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وادی نیلم، رتی گلی اور پتلیاں میں 500 سے زائد افراد پھنس گئے ہیں، لوہار گلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مظفرآباد کا خیبرپختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسرائیل کا مزید 3 ہزار رہائشی یونٹ کی تعمیر کا منصوبہ، دنیا بھرسے مذمت
Next post ڈاکٹرز کی کامیاب سرجری، مصری شہری کے معدے سے موبائل فون نکال لیا