یوکرین کو مشورہ دوں گا جنگ بندی معاہدہ کر لیں، امریکی صدر

Read Time:48 Second

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو مشورہ دوں گا جنگ بندی معاہدہ کر لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں لوگوں کی مزید اموات نہیں دیکھنا چاہتے۔ اور یوکرین میں جاری خون ریزی کو روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ اور یوکرین کو جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کرنا ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو مشورہ دوں گا کہ جنگ بندی معاہدہ کر لیں۔ روس بہت بڑی طاقت ہے، یوکرین نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا ایک بار پھر تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت سمیت بہت سی جنگیں رکوائیں۔ کانگو، روانڈا، تھائی لینڈ کمبوڈیا اور ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کروائی۔ اگر میں نہ روکتا تو پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کرسکتے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اداکار محسن گیلانی نے ساس بہو میں ہونیوالی لڑائی کی اہم وجہ بتادی
Next post پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا