صوابی میں بھی کلائوڈ برسٹ ، 12 گھر ڈوب گئے ، 15 افراد جاں بحق

Read Time:45 Second

صوابی: بونیر کے بعد صوابی میں بھی کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ، سیلابی ریلوں میں بہہ کر 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دالوڑی گائوں گدون میں سیلابی ریلوں کے باعث 12 گھر ڈوب گئے ، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کلاؤڈ برسٹ سے گھروں کے ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکی ہیں، ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی ہے کہ رضاکارانہ طور پر لوگ متاثرہ افراد کی مدد کیلئے نکلیں ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔

واضح رہے صوابی میں رات سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post شوہر ظہیر اقبال نے زندگی پر کیا اثر ڈالا؟ سوناکشی سنہا بول پڑیں
Next post ٹرمپ کا 2026 کے انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان