پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

Read Time:1 Minute, 1 Second

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں ضمنی انتخابات سے متعلق فارمولہ طے پا گیا۔ دونوں جماعتوں نے ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ضمنی الیکشن میں فارمولے کے تحت انتخابات لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور دونوں جماعتیں طے شدہ فارمولے کے تحت ضمنی انتخابات لڑیں گی۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن اور  پیپلزپارٹی اتحادی جماعتیں ہیں۔ جبکہ ضمنی انتخابات میں فارمولے کے مطابق چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔ اور جہاں جس پارٹی کا رنراپ امیدوار تھا وہاں وہی پارٹی انتخاب لڑے گی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی قیادت کی مشاورت کے بعد فارمولہ طے کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 3.64 ارب روپے پری ٹیکس منافع کمایا
Next post سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟