
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
Read Time:29 Second
اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے آخری روز آج ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہو گئی ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 371 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
Average Rating