وی پی این کے استعمال پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ، پی ٹی اے

Read Time:1 Minute, 5 Second

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این ) کے استعمال پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں آن لائن رسائی اور ڈیجیٹل پرائیویسی سے متعلق خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کو وسیع پیمانے پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جن میں محفوظ مواصلات، ڈیٹا کا تحفظ، اور محدود وسائل تک رسائی شامل ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ وی پی این پر مکمل پابندی تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے  اور یہ ان کاروباری اداروں کے لیے نقصان دہ ہو گی جو عالمی روابط پر انحصار کرتے ہیں، پی ٹی اے نے وی پی اینز پر پابندی لگانے کے بجائے پاکستان کے آئی ٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے پر زور دیا۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ  نےکمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ اگرچہ عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے کم ہے تاہم گزشتہ سال برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پی ای ایس بی نے ای روزگار پروگرام کا اعلان کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ’شادی میں ضرور آئیں‘ دعوت نامہ قبول کرتے ہی شہری 2 لاکھ روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا
Next post بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی نے کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا